ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور کے قریب ساحل پر بازیافت ہوئی نادر قسم کی 46 فٹ لمبی وھیل مچھلی 

ہوناور کے قریب ساحل پر بازیافت ہوئی نادر قسم کی 46 فٹ لمبی وھیل مچھلی 

Tue, 12 Sep 2023 11:19:58    S.O. News Service

ہوناور12 / ستمبر (ایس او نیوز) ہوناور کے ماگلّی گاوں میں  46 فٹ لمبی وھیل مچھلی سمندر سے بہہ کر مری ہوئی حالت میں ساحل تک پہنچی جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ وھیل مچھلی کی ایک نادر قسم  ہے جو خطرے سے دوچار نسل کی مچھلیوں کے زمرے میں آتی ہے اور نیترانی پہاڑ کے قریب سمندر میں کبھی کبھار دیکھنے کو ملتی ہے ۔
    
یہ مچھلی مردہ اور سڑی ہوئی حالت میں جہاں بازیافت ہوئی ہے اسے محفوظ سمندری علاقہ (مرین پروٹکٹیڈ ایریا) میں شمار کیا جاتا ہے ۔ علم بحریات کے ایک ماہر پرکاش میستا کا یہ 'بَلِین وھیل' مچھلی ہے ، جو ہمارے یہاں سمندر کے ایسے علاقے میں پائی جاتی ہے، جسے کوسٹل ریگولیشن ژون اتھاریٹی کے ذریعے 'ماحولیاتی طور پر حساس' علاقہ قرار دیا گیا ہے اور جہاں عام لوگوں کے لئے پہنچنا مشکل ہوتا ہے ۔  یہ سمندر میں پائے جانے والے  سب سے بڑی قامت کے تھن بردار کے جانداروں میں سے ایک ہے جس کی عموماً لمبائی 10 میٹر سے 102 میٹر تک ہو سکتی ہے ۔ یہ صرف شاذ و نادر ہی صرف مغربی ساحل پر نظر آتی ہیں ۔ ان مچھلیوں کے منھ میں ایک فلٹر ہوتا ہے جسے بَلِین کہا جاتا ہے اور اسی نام سے یہ مچھلی پہچانی جاتی ہے ۔ بلین وھیل کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سمندر میں سب سے طویل ہجرت کر سکتی ہیں جس کی مثال 2011 میں روس کے اندر دیکھی گئی ہے جہاں ان مچھلیوں نے 22,511 کلو میٹر کا سفر طے کیا تھا ۔

فیل ماہی حیاتیات کی ایک ماہر دیپانی سوتاریا کی رائے یہ ہے کہ جو 46  فٹ لمبی اور 9  فٹ چوڑی وھیل مچھلی ہوناور میں دستیاب ہوئی ہے وہ بَلِین نہیں بلکہ 'بائرائڈس وھیل' لگتی ہے ۔ چونکہ وہ بہت زیادہ سڑی ہوئی حالت میں ہے اس لئے اس کی موت کا سبب معلوم کرنا اور اصل نسل کے بارے میں تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت وھیل کی تمام قسمیں محفوظ مچھلیوں کے زمرے میں آتی ہیں ۔ 


    
فیل ماہی حیاتیات کی ایک ماہر دیپانی سوتاریا کی رائے یہ ہے کہ جو 46  فٹ لمبی اور 9  فٹ چوڑی وھیل مچھلی ہوناور میں دستیاب ہوئی ہے وہ بَلِین نہیں بلکہ 'بائرائڈس وھیل' لگتی ہے ۔ چونکہ وہ بہت زیادہ سڑی ہوئی حالت میں ہے اس لئے اس کی موت کا سبب معلوم کرنا اور اصل نسل کے بارے یں تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت وھیل کی تمام قسمیں محفوظ مچھلیوں کے زمرے میں آتی ہیں ۔ 

Share: